the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بنگلور،13فروری(ایجنسی) بنگلور کے گاؤں وجے پورا سے ایک انتہائی چونکانے والا واقعہ سامنے آیا ہے . جس میں 20 سے 30 خواتین کے ایک گروپ نے مل کر ہفتہ 11 فروری کو ایک خاتون کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا. اتنا ہی نہیں متاثرہ خاتون کو سرعام برہنہ کر دیا. سب سے چونکانے والی بات یہ رہی کہ جب اس عورت کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا تھا، تب وہ مدد کے لئے فریاد لگا رہی تھی. لیکن کسی نے بھی اس کی مدد نہیں کی.

بنگلور مرر کے مطابق متاثرہ پر الزام ہے کہ اس نے سری کانت نام کے شخص کے قتل کی سازش میں شامل رہی ہے. دراصل سری کانت نامی ایک شخص چار فروری سے غائب تھا.



بعد میں 11 فروری کو اس کی لاش برآمد ہوئی. لاش کے خاندان والوں کا کہنا ہے کہ سری کانت کی بیوی رینوکا ہی اس قتل کی ذمہ دار ہے. سری کانت کے خاندان والوں کا کہنا ہے کہ رینوکا کے ناجائز تعلقات رہے ہیں اور اس نے ہی قتل کی سازش رچی.


اس واقعہ میں پیسے کے لین دین کی بات بھی سامنے آئی ہے. تاہم متاثرہ کا کہنا ہے کہ سری کانت کے بھائی نے اس کے خلاف سازش رچی ہے. متاثرہ نے یہ بھی کہا کہ میت کے خاندان والوں نے اسے گاؤں چھوڑنے کی بھی دھمکی دی. اس پورے معاملے پر پولیس کا کہنا ہے کہ جب انہیں واقعہ کے بارے میں معلومات ملی، ایک ٹیم کو جائے حادثہ پر بھیجا گیا. پولیس نے متاثرہ سے کہا کہ وہ اپنی شکایت درج کرائے، لیکن اس نے انکار کر دیا.
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.